مختار انصاری کو ملی ضمانت، پھر بھی جیل سے باہر نکلنے کے آثار ندارد

جیل میں بند مختار انصاری نے درخواست میں لکھا تھا کہ گینگسٹر ایکٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا ہے، جبکہ وہ 25 اکتوبر 2005 سے جیل میں ہیں اور جیل میں رہتے ہوئے 12 سال 8 مہینے پورے ہو چکے ہیں۔

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

رکن اسمبلی مختار انصاری کے لیے اچھی خبر سامنے آ رہی ہے۔ انھیں غازی پور کے ایڈیشنل سیشن کورٹ اوّل ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 2009 کے گینگسٹر معاملے میں یکم فروری کو ضمانت دے دی۔ حالانکہ انھیں ابھی جیل سے رہائی نہیں مل پائے گی۔ اس سلسلے میں مختار انصاری کے وکیل لیاقت علی نے میڈیا کو جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے ساتھ دفعہ 436 اے کے تحت غازی پور ضلع و سیشن کورٹ کی اے ڈی جے فرسٹ کورٹ میں درخواست دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل میں بند رکن اسمبلی مختار انصاری درخواست میں لکھا تھا کہ گینگسٹر ایکٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا ہے، جبکہ ملزم 25 اکتوبر 2005 سے جیل میں ہے اور جیل میں رہتے ہوئے 12 سال 8 مہینے پورے ہو چکے ہیں۔ وکیل لیاقت علی نے بتایا کہ اس درخواست کی بنیاد پر عدالت نے مختار انصاری کو گینگسٹر معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے مختار انصاری معاملے میں سماعت کے دوران یوپی حکومت سے جواب مانگا تھا۔ اپنے جواب میں یوپی حکومت نے کہا تھا کہ مختار انصاری کئی طرح کے مقدمات میں جیل میں بند ہیں، اس لیے ان کی عرضی مناسب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں مختار انصاری کے خلاف 52 مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 15 کیس ٹرائل اسٹیج پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔