مختار انصاری ایمبولنس معاملہ: ڈاکٹر الکا رائے بھائی سمیت گرفتار، گینگسٹر کا مقدمہ درج

دونوں بہن بھائی کو ایمبولینس معاملے میں پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے ڈھائی ماہ جیل میں گزارے۔ انہیں آج علی الصبح دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف گینگسٹر کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

بارہ بنکی: پنجاب کی جیل میں قید رہنے کے دوران عدالت میں پیش کئے جانے کے لئے مختار انصاری کی جانب سے استعمال کی گئی ایمبولنس کے فرضی رجسٹریشن کے معاملہ میں ملزم مئو رہائشی ڈاکٹر الکا رائے اور ان کے بھائی ڈاکٹر شیش ناتھ رائے منگل کے روز علی الصبح 4 بجے بارہ بنکی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز مئو ضلع کی پولیس نے ڈاکٹر الکا رائے کو نظر بند کرنے کے ساتھ ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا تھا۔ علی الصبح پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور انہیں بارہ بنکی لے گئی۔ سنجیونی اسپتال چلانے والی ضلع مئو کی ڈاکٹر الکا رائے پر مختار انصاری کو ایمبولنس دستیاب کرانے کا الزام ہے۔


صوبہ پنجاب کے روپن ضلع میں مختار انصاری کو عدالت جانے کے لئے جس ایمبولنس کا استعمال کیا جارہا تھا وہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رجسٹرڈ تھی جانچ میں ایمبولنس کا رجسٹریشن فرضی پایا گیا تھا۔

ایمبولسن معاملے میں ڈاکٹر الکا رائے 8 مہینے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔ دو دن قبل اس معاملے میں مختار انصاری، الکا رائے سمیت 13 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الکا رائے اور ڈاکٹر شیش ناتھ رائے کو گینگسٹر ایکٹ میں گرفتار کیا ہےْ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔