’مکیش بھائی یہ تو ٹریلر ہے، پورا انتظام ہو چکا ہے‘ امبانی کی رہائش کے باہر کار سے دھمکی آمیز خط برآمد

مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی ممبئی میں واقع رہائش کے باہر مشتبہ حالات میں برآمد ہونے والی گاڑی کے سلسلہ میں تفتیش جاری ہے، اب اس گاڑی سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس میں دھمکی آلفاظ تحریر کیے گیے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی ممبئی میں واقع رہائش کے باہر مشتبہ حالات میں برآمد ہونے والی گاڑی کے سلسلہ میں تفتیش جاری ہے، اب اس گاڑی سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس پر دھمکی آمیز لفاظ تحریر کیے گیے ہیں۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ’کرائم برانچ‘ اور ’اے ٹی ایس‘ اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز مکیش امبانی کی رہائش کے باہر مشتبہ حالات میں ملنے والی کار سے جلیٹن اسٹک (دھماکہ خیز مادہ) برآمد کی گئی تھیں۔ اسی گاڑی سے اب برآمد ہونے والے خط میں لکھا گیا ہے، ’’نیتا بھابی، مکیش بھیا، یہ تو صرف ٹریلر ہے، اگلی بار سامان پورا ہو کر تمہارے پاس آیے گا اور پورا انتظام ہو گیا ہے۔‘‘


مکیش امبانی کی ’انٹیلیا‘ نامی رہائش کے باہر سے لاوارث حالت میں برآمد ہونے والی اسکارپیو کار میں جلیٹن اسٹک برآمد ہونے کے بعد یہاں پر حفاظت کے انتظامات چاک و چوبند کر دیے گیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سرگرمی کو انجام دینے کے لیے مدت طویل سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ملزم اس گاڑی کو رہائش کے اور زیادہ قریب کھڑا کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی انتظامات کے سبب کامیاب نہ ہو سکا۔

اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی کی سیٹ پر ’ممبئی انڈینز‘ کا بیگ رکھا ہوا تھا۔ ممبئی انڈینز آئی پی ایل کی وہ ٹیم ہے جس کے مالک مکیش امبانی ہیں۔ اسی بیگ سے دھمکی آمیز خط برآد ہوا ہے۔ جس شخص نے اسکارپیو گاڑی کو یہاں پارک کیا، وہ گاڑی کھڑی کرنے کے بعد دوسری ’انووا‘ کار میں بیٹھ کر چلا گیا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم چاہتا تھا کہ وہ سبھی کی نظروں میں آیے، اسی طرح سے یہ سب پلان کیا گیا تھا۔ جس کمپنی کی جلیٹن اسٹک گاڑی میں تھیں وہ ناگپور کی کمپنی ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اب وہاں جاکر معاملہ کی جانچ کرے گی۔ جانچ کے لیے ممبئی پولیس کرائم برانچ کی 10 ٹیموں کو مامور کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک 5 مشتبہ افراد پولیس کی نگرانی میں ہیں۔ اس کے علاوہ انٹیلیا کے ارد گرد نصب کیے گیے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگالا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Feb 2021, 12:12 PM