میں فیصلے سے غمزدہ ہوں: مفتی مکرم

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: تین طلاق کے عدالت کے فیصلے پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے فتح پوری شاہی جامع مسجد کے امام مفتی محمد مکرم نے کہا کہ ’’مذہب اسلام کبھی بھی طلاق کی ترغیب نہیں دیتا۔ طلاق کی اجازت اسلام میں ضرور ہے لیکن اس کو اچھا فعل نہیں قرار دیا گیا۔ ہم طلاق و تین طلاق کے خلاف ہی ہیں۔ اس کی مخالفت کرتے ہیں، لیکن ہم شریعت میں مداخلت کے بھی خلاف ہیں اور عدالت کے اس فیصلے سے میں کافی غمزدہ ہوں۔ ‘‘

عدالت کے اس فیصلے پر انھوں نے کہا کہ آج ہر چیز کو سیاست کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ مسلمانوں کے اندر آپس میں بغاوت پیدا کرنے، عورتوں و مردوں میں جھگڑے پیدا کرنے، گھروں میں اختلافات بڑھانے، شریعت کا مذاق اڑانے، اسلامی شریعت کے معاملے میں عورتوں کو چَڑھانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نے خود 15 اگست کے خطاب میں ایسی خواتین کو شاباشی دی ہے۔ یہ امتحان کی گھڑی ہے اور اس وقت علمائے کرام اور امت کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس سارے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ عدالت نے پارلیمنٹ کو قانون بنانے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا ہے۔ اس لیے اب آپ کو اس محاذ پر بھی لڑنا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Aug 2017, 12:09 PM