میں راہل کے ساتھ رہوں گی، میرے شوہر بچوں کا خیال رکھیں: فرار ہونے والی ساس نے اپنی خواہش کا اظہار کیا

بیٹی کی شادی سے عین قبل ساس اپنے داماد کے ساتھ بھاگ گئی۔ ان دونوں نےکل پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی۔ خاتون نے اپنے شوہر پر ظلم کا الزام لگایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

علی گڑھ ضلع کی انوکھی محبت کی کہانی اب تھانے کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔ بیٹی کی شادی کے دن ساس اپنے ہونے والے داماد راہل کے ساتھ تھانے پہنچی اور کھلے عام کہا کہ اب وہ اس شخص کے ساتھ رہیں گی جس کے ساتھ وہ بھاگی تھی۔ اس نے صاف کہا کہ اب پیچھے کچھ نہیں بچا، میرے شوہر اپنے بچوں کے ساتھ رہیں اور میں راہل کے ساتھ رہوں گی۔

ساس نے بتایا کہ وہ صرف 200 روپے اور ایک موبائل فون لے کر گھر سے نکلی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر جتیندر شراب پینے کے بعد اسے مارتا تھا، اسے پیسے نہیں دیتا تھا اور اس پر اپنی بیٹی کے ہونے والے داماد کے ساتھ تعلقات کا شک کرتا تھا۔ اس سے تنگ آکر اس نے راہل کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔


اس عورت  نے زیورات اور رقم لے کر بھاگنے کے الزامات کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں لیا۔ راہل نے کہا کہ وہ اور یہ عورت  علی گڑھ سے کاس گنج، بریلی، مظفر پور کے راستے نیپال کی سرحد پر پہنچے تھے۔ لیکن جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، دونوں واپس آگئے۔

اس کے علاوہ اس عورت  کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ پولیس ان کا پیچھا کر رہی ہے، اس لیے انہوں نے خود سپردگی کر دی۔ اب وہ کسی بھی قیمت پر راہل کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اس سے شادی کرنے پر بضد ہے۔ پولیس اب دونوں کے بیانات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔