مغربی بنگال: 9 حلقوں میں 73.5 فیصد پولنگ

ممتا بنرجی نے شام 4 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا انتخاب انہوں نے کبھی بھی نہیں دیکھا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں آخری مرحلے کی پولنگ کے دوران 9حلقوں دمدم، باراسات، بشیر ہاٹ، جے نگر، متھورا پور، ڈائمنڈ ہاربر، جادو پور، کلکتہ جنوب اور کولکاتا شمال میں 73.5 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

اس مرحلے میں کل 111 امیدوار میدان میں تھے۔ ممتا بنرجی نے شام 4 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا انتخاب انہوں نے کبھی بھی نہیں دیکھا ہے۔شمالی 24 پرگنہ ضلع کے تین لوک سبھا حلقہ باراسات، دمد م اور بشیر ہاٹ میں آج پولنگ تھی۔یہاں تشدد اور ہنگامہ آرائی کے مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں۔


بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقے جہاں آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ہے وہاں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، کانکی ناڑہ میں بم اندازی کی گئی ہے۔ باراسات لوک سبھا حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار کاکولی گھوش دستیدار نے نیو ٹاؤن پولس اسٹیشن کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی فورسیس نے ووٹروں کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ضابطہ اخلاقہ نافذ رہتا ہے اس وقت تک مرکزی فورسیس کو بنگال میں رہنے دیں۔ کیوں کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ترنمول کانگریس ووٹروں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع سیتارمن نے کہا کہ 9 میں سے 6 حلقوں میں تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔