بارش سے متاثرہ گجرات میں 700 سے زیادہ لوگوں کا انخلا، 360 کو بچایا گیا

بھاری بارش کے پیش نظر گجرات حکومت نے پوربندر اور کچھ سے گزرنے والی دو قومی شاہراہوں کے علاوہ 10 ریاستی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: بھاری بارش کے پیش نظر گجرات حکومت نے پوربندر اور کچھ سے گزرنے والی دو قومی شاہراہوں کے علاوہ 10 ریاستی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا۔ گجرات کے ریلیف کمشنر آلوک پانڈے نے تقریباً 358 لوگوں کو بحفاطت نکالنے کے ساتھ ساتھ 736 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق پنچایت سڑکوں سمیت کل 302 سڑکیں بند ہیں۔ آج تک، 736 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ جوناگڑھ ولساڑ، گر سومناتھ، پوربندر اور دیگر اضلاع میں بند بھر چکے ہیں۔ نرمدا بند فی الحال 67 فیصد بھرا ہوا ہے، اس کے علاوہ دیگر بند بھی پوری طرح سے بھر چکے ہیں۔


شدید بارش کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی نو ٹیمیں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بھیجی گئی ہیں۔ جوناگڑھ، خاص طور پر، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو ٹیموں کی مدد سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جو بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات کے گر سومناتھ، جوناگڑھ، کچ، پوربندر، ولساڈ اور نوساری سمیت اضلاع میں اتوار کو بھی تیز بارش جاری رہنے کی وارننگ دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔