دہلی این سی آر کے 50 فیصد سے زیادہ افراد بے خوابی کے شکار

دہلی این سی آر ان شہروں میں شامل ہے جہاں کے عوام نیند نہ آنے کے سلسلے میں سب سے زیادہ متفکر ہیں اور دارالحکومت دہلی کے 50 فیصد سے زیادہ افراد بے خوابی سے پریشان ہیں

بے خوابی / Getty Images
بے خوابی / Getty Images
user

یو این آئی

ہندوستان کے سب سے بڑی ڈی 2 سی سلیپ اینڈ ہوم سولیوشن پرووائیڈر ویکفٹ ڈاٹ کو نے اپنے ماہانہ اسٹڈی گریڈ انڈین سلیپ اسکور کارڈ (جی آئی ایس ایس) کے چوتھے ایڈیشن کی رپورٹ کو جاری کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بے خوابی کا خطرہ سال بھر 19 فیصد سے بڑھ کر رواں برس 24 فیصد پہنچ گیا ہے۔

چار سال میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد سے اور مارچ 2020 سے فروری 2021 کے دوران 16 ہزار سے زیادہ افراد سے رابطہ کرکے نیند کے سلسلے میں اس اسٹڈی جی آئی ایس ایس سے پورے ملک کے عوام کے سلیپ پیٹرن کے سلسلے میں کئی اہم جانکاریاں سامنے آئی ہیں۔ 2021 کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ گروگرام کے 42 فیصد افراد کی شکایت ہے کہ کام کی وجہ سے انھیں دیر رات تک جاگنا پڑتا ہے۔ گزشتہ برس یہ ماننے والے محض 17 فیصد تھے۔


رپورٹ ورکنگ یعنی گھر بیٹھے کام کرنے کی روایت کے بعد سے جی آئی ایس ایس 2021 میں حصہ لینے والے دہلی این سی آر کے 43 فیصد افراد نے رواں برس نائٹ شفٹ میں کام کرنے کی بات کی۔ پورے سال پہلے 12 فیصد افراد نائٹ شفٹ کام کر رہے تھے۔

بستر پر پہنچنے کے بعد بھی کام کرنے کے معاملے میں بھی دہلی میں عوام کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ رواں برس 47 فیصد افراد نے بستر پر پہنچنے کے بعد کام کرنے کی بات بتائی۔ پورے سال پہلے اس طرح کے افراد کی تعداد 18 فیصد تھی۔


یہ بھی بہت حیران کن بات نہیں ہے کہ سوتے وقت الیکٹرانک گیجیٹ کے استعمال کے نقصان جاننے کے بعد بھی دہلی این سی آر میں 94 فیصد افراد سونے سے ٹھیک پہلے فون دیکھتے ہیں۔ کام اور گھر کے درمیان دوریاں ختم ہونے سے اس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں کہ دہلی این سی آر کے 81 فیصد افراد ہفتے میں ایک سے تین بار کام کے وقت نیند کا تجربہ کرتے ہیں۔

گریٹ انڈین سلیپ اسکورکارڈ 2021 سے حاصل نتائج پر بات کرتے ہوئے ویکفِٹ ڈاٹ کو کے شریک بانی اور ڈائریکٹر چیتنیہ رامالنگا گوڑا نے کہا کہ ’رواں برس جبکہ پورا ملک ورک فرام ہوم کر رہا ہے اور ایک علاحدہ طرز زندگی اختیار کر رہا ہے، ہم نے دہلی این سی آر میں نائٹ شفٹ کرنے والوں کی تعداد میں اچھا خاصہ اضافہ دیکھا ہے۔ ساتھ ہی اسکرین ٹائم بڑھنے، کام کی وجہ سے رات میں تاخیر سے سونے کی وجہ سے بے خوابی کا خوف بھی دیکھا ہے۔ سلیپ اسٹڈی کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے، جس سےعوام نیند پر زیادہ توجہ دیں۔ ہم اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ دہلی این سی آر میں عوام کے درمیان نیند کی اہمیت کے سلسلے میں سمجھ پیدا ہو اور عوام اچھی نیند کو روز مرہ کی زندگی میں اہمیت دیں‘۔


جی آئی ایس ایس 2021 میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اب اچھی نیند پر توجہ دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور عوام سونے کے لیے اچھے بستر کی اہمیت کو بھی سمجھ رہے ہیں۔ مختلف عمر کے لوگوں میں دہلی این سی آر کے تقریباً 59 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ اچھے بستر یعنی میٹریس اچھی نیند کے لیے بہت ضروری ہے۔ گزشتہ برس یہ ماننے والوں کی تعداد 38 فیصد تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔