ہندوستان: 43 ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو دی شکست، ریکوری شرح 93.27 فیصد

کووِڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 581 کم ہو کر 85889 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 60 مریضوں کی موت ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 45974 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور مزید 43 ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی ریکوری شرح بڑھ کر 93.27 فیصد ہو گئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 30,548 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کورنا متاثرہ افراد کی تعداد 88.45 لاکھ ہو گئی ہے۔ وہیں 13,738 فعال کیسز کم ہو کر 4,65,478 ہو گئی۔ اس دوران 43,851 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 82.49 لاکھ ہوگئی ہے۔

دریں اثناء مزید 435 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,30,070 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.27، فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 5.26 فیصد اور شرح اموات کم ہو کر 1.47 رہ گئی ہے۔


کووِڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 581 کم ہو کر 85,889 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 60 مریضوں کی موت ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 45,974 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.15 لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں 819 کم ہونے سے یہ تعداد 27165 ہو گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11,529 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 8.22 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 1098 کی کمی ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 18,659 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 6868 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.28 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔