ہندوستان میں کورونا کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 518 افراد کی موت

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 518 افراد کی موت ہوئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 518 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز 51 لاکھ ایک ہزار 567 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 49 لاکھ 31 ہزار 715 افراد کو کورنا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41157 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 11 لاکھ چھ ہزار 65 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 42 ہزار چار مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ دو لاکھ 69 ہزار 796 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1365 سے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 660 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 518 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 13 ہزار 609 ہوگئی ہے۔


ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.36 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 902 کم ہو کر 103745 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 8950 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5974594 ہوگئی ہے ، جبکہ 124 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 126851 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔