کھانسی کے 40 سے زیادہ شربت معیار کے ٹیسٹ میں ناکام: رپورٹ

سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ٹیسٹ کیے گئے 1105 نمونوں میں سے 59 کو غیر معیاری قرار دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کھانسی کا شربت بنانے والی 40 سے زائد کمپنیاں کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئیں۔ سی ڈی ایس سی او کی ایک رپورٹ میں مختلف ریاستوں میں کئے گئے لیبارٹری ٹیسٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ساختہ کھانسی کے شربت کو عالمی سطح پر 141 بچوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ٹیسٹ کیے گئے 1105 نمونوں میں سے 59 کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔ یہ رپورٹ سی ڈی ایس سی او نے نومبر میں ادویات، طبی آلات اور کاسمیٹکس کی فہرست کے تحت جاری کی تھی جنہیں غیر معیاری یا فرضی یا ملاوٹ شدہ یا غلط برانڈڈ قرار دیا گیا تھا۔


یہ اعداد و شمار سرکاری ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی ٹیسٹ رپورٹس سے سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئی بھی نمونہ فرضی یا غلط برانڈڈ نہیں پایا گیا۔

یہ اقدام ہندوستان میں تیار کردہ کھانسی کے شربت کے استعمال کے بعد عالمی سطح پر متعدد اموات کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان اموات کے بعد، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے برآمد کنندگان کے لیے کھانسی کے شربت کے معیار پر حکومتی منظوری لینا لازمی قرار دیا تھا۔

ڈی جی ایف ٹی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سی ڈی ایس سی او کھانسی کے شربت کے تمام بیچوں کی جانچ کر رہا ہے جو برآمد کی اجازت طلب کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔