کورونا کے 3 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، لگاتار دوسرے دن 4 ہزار سے زیادہ اموات

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کاقہر تھمنے کانام نہیں لے رہا اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 3.62 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور مسلسل دوسرے دن 4000 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کاقہر تھمنے کانام نہیں لے رہا اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 3.62 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور مسلسل دوسرے دن 4000 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1894991 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 72 لاکھ 14 ہزار 256 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 362727 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ وہیں 352181 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19734823 ہو گئی۔


ملک میں اس وقت کورونا کے 3710525 فعال معاملے ہیں۔ اسی دوران ، 4120 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وباکی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 258317 ہو گئی۔ ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.26 فیصد اور فعال معاملات کی شرح 15.65 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال کیسوں کی تعداد 12840 کم ہو کر 548507 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، ریاست میں 58508 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4600196 ہوگئی ہے ، جبکہ 816 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 78007 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔