دہلی میں 300 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا مثبت

پہلی اور دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے پولیس اہلکار اب خود مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان تمام افسران نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)، پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) اور ایڈیشنل کمشنر چنمئے بسوال سمیت 300 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پہلی اور دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے پولیس اہلکار اب خود مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان تمام افسران نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جس کی وجہ سے پورے محکمہ پولیس میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ قومی راجدھانی دہیل میں روزانہ تقریباً 20,000 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امکان ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دہلی پولیس کے اہلکار، ڈاکٹروں اور دہلی حکومت کی مدد کرکے کورونا کی صورتحال سے لڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ تمام افسران زیر علاج ہیں۔ محکمہ پولیس نے اومیکرون ویرینٹ میں مبتلا اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے۔


فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر دہلی پولیس کے افسران سب سے پہلے کورونا انجیکشن لگوانے والے ہیں۔ دہلی پولیس کی کل تعداد تقریباً 90,000 ہے جنہیں کورونا کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔ دہلی ہی نہیں ممبئی پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی کورونا کی تیسری لہر میں مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔ ممبئی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس کے 523 سے زیادہ ایکٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ممبئی پولیس کے 114 افسران کورونا پازیٹیو ہیں، جن میں 18 آئی پی ایس افسران میں سے 1 جوائنٹ کمشنر آف پولیس، 4 ایڈیشنل سی پی اور 13 ڈی سی پی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */