کورونا ٹیکہ کاری کے تحت اب تک 148 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگے ٹیکے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 13 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68 کروڑ 53 لاکھ 5 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 91 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 148.67 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 91 لاکھ 25 ہزار 99 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 148 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 227 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 90928 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی کل تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.81 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 6.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 13 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68 کروڑ 53 لاکھ 5 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے 26 ریاستوں میں 2630 لوگ متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 797، دہلی میں 465 اور راجستھان میں 236 کیسز ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 995 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19206 لوگ کووڈ سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار نو افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 97.81 فیصد ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔