یوپی: سرکاری گؤشالا میں سینکڑوں گایوں کی موت!

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپورسے ملحقہ علاقہ کی گؤشالا میں 100 سے زائد گایوں کی موت ہو چکی ہے۔ معاملے پر پردہ ڈالنے کے ارادے سے اندھریرے میں گایوں کی لاشوں کو دفن کیا گیا ۔

تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپور سے ملحقہ مہارج گنج میں ایک سرکاری گؤشالا میں کم از کم 100 گایوں کی پر اسرار اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ گایوں کی موت کی خبر کو چھپانے کے ارادے سے رات کے وقت اندھیرے میں آناً فاناً میں جے سی بی مشینیں لگاکر مدد سے لاشوں کو دفن کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ میں نہ تو گؤشالا کے منیجر اور نہ ہی کسی افسر کے پاس کوئی جواب ہے۔ گایوں کی موت کی وجہ بھی صاف صاف نہیں بتائی جا رہی۔ اس خبر کو ایک نیوز ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔

تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
گؤشالا میں گایوں کی لاشیں اور ڈھانچے چاروں طرف بکھرے پڑے ہیں۔

مہاراج گنج ضلع کی نچلول تحصیل واقع مدھولیا گؤ سدن میں ہوئی 100 سے زائد گایوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً اتنی ہی گائیں بیمار ہیں اور شدید سردی کے موسم میں بھی کھلے آسمان کے نیچے بغیر چارے نیم جان حالت میں پڑی ہوئی ہیں لیکن افسران پر کوئی اثر نظر نہیں آ رہا۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک کوئی بڑا افسر موقع پر نہیں پہنچا جبکہ تحصیل سطح کے ملزمان اس معاملہ میں لیپا پوتی کرنے میں مصروف ہیں۔ تحصیل ملازمین نے تقریباً آدھا درجن جے سی بی مشینوں کی مدد سے رات میں ہی جنگی پیمانے پر گایوں کو دفن کرنے کا کام انجام دیا۔

تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
تصویر بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز
ایک ساتھ دو دو گایوں کی لاشیں گؤشالا میں بکھری پڑی ہیں۔

ویب سائٹ پر ایک ویڈیوں بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہےکہ جے سی بی مشینوں سے کس طرح گایوں کو دفن کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ایک جے سی بی کے ڈرائیور کے مطابق اس نے اکیلے ہی کم سے کم 60 گایوں کی لاشوں کو دفن کیا ہے جبکہ دیگر جے سی بھی مشینوں بھی کام میں لگی ہوئی ہیں۔ علاقے کے باشندگان مرنے والی گایوں کی تعداد کو بہت شیادہ بتا رہے ہیں ۔ ویب سائٹ پر شائع ہوئیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری گؤشالا میں گایوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

مندرجہ ذیل ویڈیوں میں دیکھیں کہ کس طرح رات کے اندھیرے میں فوت گایوں کی لاشوں کو جے سی بی سے کھودے گئے گہرے گڈھے میں پھینکا جا رہا ہے۔

(یہ ویڈیو ڈائنامائٹ نیوز سے شکریہ کے ساتھ لیا گیا ہے)

خبروں کے مطابق یہ گؤشالا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کاڈریم پروجیکت ہے جو کہ تقریباً 400 ایکڑ میں پھیلی ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں یوگی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہاں کی انتظامیہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق کچھ مہینے پہلے تک یہاں تقریباً 350 گائیں تھیں اور حال ہی میں تقریباً 150 مزید گایوں کو گورکھپور سے لاکر یہاں رکھا گیا ہے۔ زیادہ تر گائیں بیمار ہیں اور بوڑھی گائیں بھی ہیں۔ لیکن گؤشالا کی صلاحیت محض 250 گایوں کی ہے ، ایسے حالات میں گایوں کو اس شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے چھوڑ دیا گیا۔

اطلاع ہے کہ گایوں کی موت کی خبر پاکر سنیچر شام نچلول تحصیل کے ایس ڈی ایم دیویش گپتا نے گؤشالا کا دورہ کیا تھا۔ وہ یہاں صرف ایک گائے کی موت کی بات کرتے ہیں اور گزشتہ ہفتہ کے دوران ہوئیں سینکڑوں گایوں کی اموات پر خاموش ہیں۔ جے سی بی ڈرائیور کے بیان پر ان کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کرا رہے ہیں اور جانچ ہونے کے بعد مجرمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مندرجہ ذیل ویڈیو میں دیکھیں کہ کس طرح ایس ڈی ایم دیویش گپت معاملہ کو معمولی بتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جے سی بی سے گڈھے پیشگی میں کھدوائے جاتے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی گائے کی موت ہو جائے تو اسے دفن کرنے کیلئے انتظام موجود رہے۔

(ویڈیو بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز)

گؤشالا کے منیجر جتندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ اس گؤشالا میں صرف 250 گائیں رکھنے کا انتظام ہے، لیکن بہت زیادہ تعداد میں یہاں گائیں آ گئیں اس لئے بدانتظامی پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ افسران کو اس حوالے سے مطلع کر چکے ہیں۔

(ویڈیو بشکریہ ڈائنامائٹ نیوز)

یہ خبر سب سے پہلے ڈائنامائٹ نیوز پر شائع ہوئی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jan 2018, 9:32 AM