’جموں وکشمیر کے 10 لاکھ افراد کانگریس میں شامل‘

ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 10 لاکھ لوگوں نے کانگریس پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی ہے اور یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/GAMIR_INC">@GAMIR_INC</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@GAMIR_INC
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سال تک جاری رہنے والی پارٹی ممبر شپ کے دوران ریاست میں 10 لاکھ افراد نے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ کانگرنس کے لئے ریاست میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’کانگریس پارٹی نے دو سال قبل پورے ملک میں ممبر شپ مہم شروع کی تھی۔ سنہ 2015 میں ممبر شپ شروع ہوکر سنہ 2017 کے اواخر تک جاری رہی۔ اس دوران جموں وکشمیر میں دس لاکھ لوگوں نے کانگریس پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی۔ یہ ریاست میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے‘۔

جی اے میر نے پی ڈی پی بی جے پی مخلوط پر تین سال ضائع کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا ’’ریاست کی مخلوط حکومت نے میرے حساب سے اپنے تین سال ضائع کئے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ عام لوگوں کو اس سرکار نے کیا دیا؟ پسماندہ اور پچھڑے طبقوں کو کیا ملا؟ بے روزگار نوجوانوں کو کیا ملا؟‘‘

انہوں نے کہا ’’جو مسئلے تین سال قبل تھے، وہ آج بھی ہیں۔ جہاں تک ترقی کی بات ہے۔ لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے گئے۔ بڑے بڑے خواب دکھائے گئے۔ لیکن ہم تین سال بعد دیکھ رہے ہیں کہ ان ہی تعمیراتی پروجیکٹوں کے ربن کاٹے جارہے ہیں جن کو کانگریس پارٹی نے شروع کیا تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔