بہار میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 23 ہوئی

رام سنگھ نے بتایا کہ متاثر نوجوان ضلع میں سلاؤ تھانہ علاقہ کے سبیت گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ قریب دو ہفتہ قبل دبئی سے اپنے گاؤں آیا تھا۔ اس کے بعد اسے گاؤں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں نالندہ اور بیگو سرائے میں ایک ۔ ایک مریض کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد آج اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ نالندہ کے سول سرجن رام سنگھ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے اندیشہ میں ضلع سے 30 لوگوں کے خون کے نمونے کی جانچ کے لئے پٹنہ کے راجندر میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( آر ایم آر آئی) بھیجا گیا تھا۔ آج صبح آئی رپورٹ میں ضلع کے ایک شخص کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

سنگھ نے بتایا کہ متاثرنوجوان ضلع میں سلاؤ تھانہ علاقہ کے سبیت گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ قریب دو ہفتہ قبل دبئی سے اپنے گاؤں آیا تھا۔ اس کے بعد اسے گاؤں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ انفیکشن کی تصدیق کے بعد اسے پٹنہ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


دریں اثناء ضلع مجسٹریٹ یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد سبیت گاؤں کے تین کیلومیٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متاثر شخص کے کنبہ کے اراکین کو بھی قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

وہیں بیگو سرائے ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ دبئی سے قریب پندرہ دن قبل ضلع کے ریفائنری تھانہ علاقہ واقع اپنے گاﺅں نور پور لوٹے شخص کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل آر ایم آر آئی سے کل دیر شام آئی رپورٹ میں سیوان ضلع کے چار، گیا اور گوپال گنج کے ایک۔ ایک مریض کے کورونا وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */