تقسیم کی ہولناکیوں کو بار بار یاد کیاجاناچاہیے: ڈاکٹر دویدی

تقسیم کے سانحہ پر جس طرح فلمیں بننی چاہیے تھیں، سیریل بننے چاہیے تھے، ڈرامے بننے چاہیے تھے، وہ نہیں بنے۔ ہم ڈرتے رہے۔ تاریخ انسانی تہذیب کی تیسری آنکھ ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مشہور ٹی وی سیریل 'چانکیہ' اور 'پنجر' جیسی حساس فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے کہا، ''تقسیم کی ہولناکیوں کو بار باراس لئے یاد کیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔ 1947 کے بعد اس کی پہل ہر سال ہونی چاہیے تھی۔ ابھی تک بہت سے زخم مندمل نہیں ہوئے ہیں۔"

ڈاکٹر دویدی نے کہا، ’’تقسیم کے سانحہ پر جس طرح فلمیں بننی چاہیے تھیں، سیریل بننے چاہیے تھے، ڈرامے بننے چاہیے تھے، وہ نہیں بنے۔ ہم ڈرتے رہے۔ تاریخ انسانی تہذیب کی تیسری آنکھ ہے۔


انہوں نے یہ باتیں مرکزی وزارت ثقافت اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے زیر اہتمام مرکز کے آڈیٹوریم ’سمویت‘ میں منعقدہ تقسیم ہند کی ہولناکیوں پر مبنی فلموں کی نمائش کے دو روزہ پروگرام کے اختتامی سیشن میں کہیں۔

اس موقع پر 'غدر' جیسی بلاک بسٹر فلم کے ہدایت کار انیل شرما نے کہا کہ آج کی نسل تقسیم کے درد کو نہیں جانتی۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے ہیروشیما سانحہ سے بھی بڑا سانحہ تھا۔ اس لیے نوجوان نسل کو بھی فلموں کے ذریعے اس کے بارے میں بتایا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */