موربی سانحہ: عدالت میں 12 سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل، جے سکھ پٹیل کلیدی ملزم نامزد

گجرات پولیس نے جمعہ کو موربی پل گرنے کے معاملے میں 1262 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی اور اوریوا گروپ کے ڈائریکٹر جے سکھ پٹیل کو کلیدی ملزم نامزد کیا

گجرات کے موربی میں منہدم پل / Getty Images
گجرات کے موربی میں منہدم پل / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

موربی: گجرات پولیس نے جمعہ کو موربی پل گرنے کے معاملے میں 1262 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی اور اوریوا گروپ کے ڈائریکٹر جے سکھ پٹیل کو کلیدی ملزم نامزد کیا۔ راجکوٹ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اشوک یادو نے میڈیا کو بتایا کہ 10 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے، جن میں سے نو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ڈائریکٹر فرار ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ منیجر دیپک پاریکھ، دنیش دوے، تین سیکورٹی گارڈ، دو ٹکٹ کلرک اور اتنے ہی پرائیویٹ کنٹریکٹ ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔ پٹیل نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اوریوا گروپ کے خلاف بڑا الزام یہ ہے کہ اس نے مناسب فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر معلق پل کو عوام کے لیے کھول دیا۔

میونسپلٹی نے اس معاملہ میں کہا ’’ہم نے کمپنی کو کوئی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا اور اس نے ہمیں یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ معلق پل کو عوام کے لیے کھول رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔