ملک کے باقی بچے حصوں میں مانسون کی دستک جلد، محکمہ موسمیات کو اچھی بارش کی امید
شمالی بحیرہ عرب میں بھی حالات اس کے مواقف بنے ہوئے ہیں۔ اب مانسون راجستھان کے مزید حصوں، ہریانہ کے کچھ حصوں، چنڈی گڑھ اور دہلی تک بھی پہنچنے والا ہے۔

بارش کی فائل تصویر
مانسون کو لے کر اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں میں اچھی بارش کی امید ظاہر کی ہے۔ اس وقت مانسون پورے شمالی ہند کو گھیر چکا ہے۔ شمالی بحیرہ عرب میں بھی حالات اس کے مواقف بنے ہوئے ہیں۔ اب مانسون راجستھان کے مزید حصوں، ہریانہ کے کچھ حصوں، چنڈی گڑھ اور دہلی تک بھی پہنچنے والا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں میں مغربی اتر پردیش کے بچے ہوئے حصوں، ہماچل پردیش اور جموں تک بھی مانسون پہنچ جائے گا۔ اتوار تک مانسون ہماچل پردیش اور جموں کے زیادہ تر حصوں، پورے لداخ اور کشمیر اور پنجاب کے کچھ حصوں میں آگے بڑھا، جبکہ شمال مغربی ریاستوں ہریانہ اور دہلی کو چھوڑ دیا۔ مانسون کی شمالی سرحد اب جئے پور، آگرہ، رام پور، دہرہ دون، شملہ، پٹھان کوٹ اور جموں کے توسط سے گزر رہی ہے۔
آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ایم موہ پاترا نے بتایا کہ مانسون نے شمالی ہند کے زیادہ تر حصے کو تھوڑی جلدی کور کیا ہے۔ لیکن ہم نے ابھی تک مانسون کے پورے ملک کو کور کرنے کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی اور راجستھان کے کچھ حصے بھی ابھی مانسون کے گھیرے میں آنے باقی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے کچھ دنوں میں ان ریاستوں تک بھی مانسون کی پہنچ ہوگی۔ ہم اگلے کچھ دنوں میں اچھی بارش کی امید کر رہے ہیں۔ خاص طور پر جنوبی اتر پردیش اور گنگا علاقے کے مغربی بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ کے علاقہ کی وجہ سے ایسے حالات بن رہے ہیں۔ یہ خصوصیات مانسون کے لیے اچھی ہے۔
عام طور پر 15 جون تک مانسون ممبئی سمیت مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں، تلنگانہ کے باقی علاقوں، جنوبی چھتیس گڑھ، وسط ہند کے باقی علاقوں، اوڈیشہ کے زیادہ تر علاقوں، مغربی بنگال کے زیادہ تر حصوں، سکم، بہار اور جھارکھنڈ کے کچھ مشرقی علاقوں تک رہتا ہے۔ اس کے بعد یہ گجرات اور کچھہ کے جنوبی حصوں، مہاراشٹر کے باقی حصوں، جنوبی مدھیہ پردیش، اوڈیشہ کے باقی حصوں اور 20 جون تک شمالی چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار کے زیادہ تر حصوں کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ اس کے بعد مانسون شمال اور مغرب کی طرف آگے بڑھتا ہے۔ پھر یہ 30 جون تک گجرات اور کچھہہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اتراکھنڈ، لداخ، جموں اور کشمیر، پنجاب اور ہریانہ، دہلی اور مشرقی راجستھان کے زیادہ تر حصوں کو حصار میں لے لیتا ہے۔ یہ 8 جولائی تک شمال مغربی ہند کے باقی علاقوں میں پہنچتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال مانسون پہلے ہی مختلف علاقوں میں پہنچ گیا۔ اس کی راہ ابھی تک بہت غیر معمولی رہی ہے۔ مانسون نے 24 مئی کو کیرالہ میں 8 دن قبل دستک دے دی تھی۔ اس کے بعد مغربی ساحل کے ممبئی سمیت ملک کے بڑے حصوں کو کور کیا لیکن 29 مئی سے 15 جون کے درمیان مانسون پوری طرح سے مستحکم ہو گیا۔ 15 جون کے بعد اس میں پھر سے اُبھار آیا اور اس نے پھر رفتار پکڑ لی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔