پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 17 جولائی سے شروع ہونے کا امکان، زوردار ہنگامے کے آثار نمایاں

اس بار پارلیمانی اجلاس کے دوران دہلی حکومت میں افسران کے ٹرانسفر-پوسٹنگ کو لے کر لائے گئے آرڈیننس پر بحث ہوگی، اور اس دوران کافی ہنگامہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی
پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پارلیمانی اجلاس کو لے کر جلد ہی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت والی سی سی پی اے کی میٹنگ ہوگی جس میں اجلاس کی تاریخ پر مہر لگے گی۔ لیکن ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 17 جولائی سے شروع ہونے کی امید ہے، جو کہ 10 اگست تک چل سکتی ہے۔ سی سی پی اے کی میٹنگ میں ان تاریخوں کے متعلق جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا، لیکن ایک بات تو یقینی ہے کہ پارلیمانی اجلاس میں زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔

پارلیمنٹ کی کارروائی ہنگامہ خیز ہونے کے کئی اسباب ہیں۔ ایک طرف تو دہلی حکومت میں افسران کے ٹرانسفر-پوسٹنگ کو لے کر لائے گئے آرڈیننس پر بحث ہوگی، اور دوسری طرف یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کو لے کر دیئے گئے بیانات پر اپوزیشن پارٹیاں سوالات کھڑے کریں گی۔ چونکہ 2024 میں لوک سبھا انتخاب ہونا ہے، اس لیے اپوزیشن پارٹیاں پوری طاقت کے ساتھ برسراقتدار طبقہ پر حملہ آور ہوں گی۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ گزشتہ پارلیمانی اجلاس کی طرح آئندہ پارلیمانی اجلاس بھی ہنگامہ کی نذر ہو جائے گا، یا پھر مودی حکومت اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دے گی۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس نئی عمارت میں ہونے کے آثار نمایاں ہیں۔ حالانکہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت پوری طرح تیار نہیں ہوئی ہے اور آخری مرحلہ کا کام جاری ہے، لیکن امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نیا اجلاس شروع ہونے سے پہلے یہ مکمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے گزشتہ 28 مئی کو ہی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے بعد سے امکان بڑھ گیا ہے کہ مانسون اجلاس نئی عمارت میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔