مانسون اجلاس آج سے، 32 بل قطار میں

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوکر 12 اگست تک چلے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ مختلف وزارتوں نے اجلاس میں 32 بل پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مانسون کا اجلاس آج سے شروع ہوگا اور اس کے ہنگامہ خیز ہونے کے پورے امکان ہیں ۔ حزب اختلاف نےجہاں حکومت کو گھیرنے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے وہیں حکومت نے کچھ بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس سے ایک دن قبل یعنی کل اتوار کو حکومت نے اتوار کو کہا ہےکہ مختلف محکموں نے اس اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں 32 بل پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے، جن میں سے 14 بل تیار ہیں۔ واضح رہے حکومت نے یہ بھی کہا کہ وہ ان تمام بلوں پر جمہوری انداز میں بحث کرنا چاہتی ہےاور بحث کے بغیر کوئی بل پاس نہیں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے آل پارٹی میٹنگ کے بعد کہا کہ ان میں سے کچھ بلوں پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے پہلے ہی بحث کی ہے۔ واضح رہے آج سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے 'غیر پارلیمانی' الفاظ پر ہنگامہ آرائی کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں تقریباً 45 جماعتوں کو مدعو کیا تھا جن میں سے 36 نے شرکت کی۔ سینئر وزیر راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے دوران انہوں نے کچھ مسائل پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اٹھائے گئے مسائل میں ان الفاظ کا بھی ذکر کیا گیا جنہیں 'غیر پارلیمانی' قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سےواضح کیا گیا ہے کہ غیر پارلیمانی فقروں کی تالیف ہر سال طویل عرصے سے کی جا رہی ہے۔


مانسون اجلاس کے لیے درج قانون سازی کے کام کے بارے میں جوشی نے کہا کہ حکومت نے 32 بلوں کی فہرست دی ہے جس کا پیشگی نوٹس دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ 14 بل تیار ہیں۔ ہم مزید بلوں پر غور کر سکتے ہیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہم تمام بلوں پر جمہوری انداز میں بحث کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ہم تمام معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔