’خون کی قیمت پر پیسے کو ترجیح‘، ہند-پاک میچ کو لے کر پرینکا چترویدی کی مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار

شیو سینا رہنما پرینکا چترویدی نے وزارت اطلاعات و نشریات سے ہند۔پاک میچ کا براہ راست نشریہ کرنے والے سبھی اسٹریمنگ ایپس اور براڈ کاسٹ چینلز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا چترویدی (فائل) / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پرینکا چترویدی (فائل) / تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

شیو سینا (یوبی ٹی) رہنما پرینکا چترویدی نے آئندہ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت دینے کے لیے حکومت اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوجیوں اور شہریوں کے خون کے بجائے اقتصادی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ‘بلڈ منی‘ بتایا۔

پرینکا چترویدی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’جب پیسہ ہمارے ساتھی ہندوستانیوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے زیادہ ضروری ہے، آپریشن سندور پر پاکھنڈ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو شرم آنی چاہیے اور پیارے بی سی سی آئی- یہ صرف بلڈ منی نہیں ہے جسے آپ کمانا چاہتے ہیں بلکہ یہ لعنتی پیسہ بھی ہے۔‘‘


انہوں نے اتوار کو کیے گئے اپنے ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا- ’’ اس ہند۔پاک میچ سے پیسہ کمانے کی کوشش کرنے والے ہر اسپانسر، براڈ کاسٹر، اسٹریمنگ ایپ کا نام سامنے آئے اور انہیں شرمندہ کریں، کیونکہ صاف طور پر بی سی سی آئی اور حکومت ہند بے شرمی سے اس میچ کے انعقاد کو آگے بڑھا رہی ہے جس کے خلاف ہم ہندوستانیوں کو اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات سے ہند۔پاک میچ کا براہ راست نشریہ کرنے والے سبھی اسٹریمنگ ایپس اور براڈ کاسٹ چینلز پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا چترویدی کا یہ بیان ایشیائی کرکٹ کاؤنسل (اے سی سی) کی طرف سے دبئی اور ابودھابی میں ٹورنامنٹ کے پروگرام اور انعقاد کے مقامات کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد آیا ہے جس میں ہند۔پاک میچ کو ’بلاک بسٹر‘ میچ بتایا گیا ہے۔ کاؤنسل نے کہا- ’’ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ 14 ستمبر 2025 کو طے ہے اور سپر فور اور فائنل کے دوران ممکنہ طور پر دوبارہ میچ کھیلے جا سکتے ہیں۔‘‘


واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو 2025 کے ایشیا کپ کے لیے یو اے ای اور عمان کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جو 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا۔ ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں دونوں حریف ٹیمیں تین بار آمنے-سامنے ہو سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔