بھاگوت کا ہندو کارڈ: ہزاروں سال سے ظلم کے شکار ہندوؤں کو متحد ہونا ہوگا

امریکی شہر شکاگو میں ورلڈ ہندو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندو کارڈ کھیلتے ہوئے ہندوؤں کو مظلوم پیش کیا اور اپیل کی کہ ہندوؤں کو متحد ہونا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے شکاگو شہر میں عالمی ہندو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندو کارڈ کھیلتے ہوئے ہندوؤں کو مظلوم پیش کیا اور ہندو طبقہ سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ بھاگوت کے اس خطاب کو آئندہ سال ہونے والے عام انتخابت کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مرکز کی مودی سرکار کی سرپرستی دراصل آر ایس ایس کر تا ہے اور مودی حکومت گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ہر محاذ پر ناکام رہی ہے اس لئے اب مودی اور اس کے سرپرست سنگھ کے پاس ہندو کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

’دھرم سنسد‘ میں سوامی وویکانند کے شکاگو شہر میں کئے گئے خطاب کی 125 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ عالمی ہندو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ہندو طبقہ میں دانشمندوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن وہ متحد نہیں ہوتے۔ بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہندؤوں کا متحد ہونا کافی مشکل ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو ہزاروں سالوں سے اس لئے ظلم کا شکار ہو رہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا اور روحانیت کو بھول گئے ہیں۔ بھاگوت نے مزید کہا، ہماری اقدار آج کی صورت حال میں عوامی اقدار بن چکی ہیں، انہیں ہی ہندو اقدار کہتے ہیں، ہر طرح کے حالات میں ہم روحانی گرو کی طرح ہیں۔

شکاگو میں ہندو کانفرنس 7 سے 9 ستمبر تک چلے گی اور اس میں نائب صدر وینکیا نائیڈو بھی شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2018, 10:28 AM