محمد شامی ہندوستانی ٹیم کے 15ویں کھلاڑی بن گئے

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز کہا کہ شامی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں اور ورلڈ کپ کے آفیشل پریکٹس میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برسبین/ممبئی: تجربہ کار گیند باز محمد شامی کو زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہندوستان کی 15 رکنی ٹی- 20 ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ اطلاع دیتے ہوئے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز کہا کہ شامی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں اور ورلڈ کپ کے آفیشل پریکٹس میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

جبکہ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یوزویندرا چہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔