مودی کے خطاب میں کورونا سے وابستہ اہم مسا ئل غائب: یچوری

یچوری نے مودی کے خطاب پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ وہ ملک کے غریب مزدوروں کے لئے کیا ٹھوس منصوبے رکھتے ہیں جو ہر روز سڑکوں پر چل رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا - مارکسی (سی پی آئی-ایم) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس خطاب میں انہوں نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متعلق اہم مسئلوں کے بارے میں بات نہیں کی۔ 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔

یچوری نے منگل کی شب مودی کے خطاب پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ وہ ملک کے غریب مزدوروں کے لئے کیا ٹھوس منصوبے رکھتے ہیں جو ہر روز سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کے لئے مفت کرائے سے ریل گاڑی کے ذریعہ اپنے گھروں کو پہنچانے کے بارے میں انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی بھوک سے پریشان افراد کے راشن پانی کے بارے میں انہوں نے کچھ کہا۔


سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ مودی نے اپنے اقتصادی پیکیج میں وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پہلے ہی اعلان کردہ دیگر پیکیجز اور مالی امداد کو بھی شامل کیا ہے، لہذا اس پیکیج کی تفصیلی وضاحت دستیاب ہونے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوچاہیے تھا کہ غریبوں اور مزدوروں کو مفت اناج فراہم کرے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں، لیکن ان کے خطاب میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

یچوری نے کہا کہ ملک کے عوام ان سے امید کر رہے ہیں کہ وہ کسی ایسی چیز کا اعلان کریں جس میں کچھ ٹھوس چیزیں ہوں گی ۔انہوں نے ایک خود انحصار ہندوستان کی بات کی جو ہمارے آئین کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔ ہم نے اتنے برسوں سے جو آگے بڑھ رہے ہیں، اس میں خود انحصار ہونے کی بات بھی شامل ہے اس لئے مودی نے جو بات کہی ہے، اس میں نیا کیا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔