اب دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے مودی: راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے نے کہا نوٹ بندی کے وقت مودی نے ببانگِ دہل کہا تھا کہ اگر نوٹ بندی ناکام ہوئی تو مجھے کسی بھی چوک پر کھڑا کرکے سزا دینا، نوٹ بندی فیل ہو چکی ہے لہذا لوگوں کو انہیں چوک پر بلانا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مودی کو اب دوبارہ وزیر اعظم بننے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے مہاراشٹڑا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے عوام سے یہ خواہش کی کہ وہ وزیر اعظم مودی کو خط لکھیں اور اپنے محلے کے چوک پر بلائیں، کیونکہ نوٹ بندی کے وقت انھوں نے ببانگِ دہل کہا تھا کہ اگر نوٹ بندی ناکام ہوئی تو مجھے کسی بھی چوک پر بلائیں اور کوئی بھی سزا دیں۔

مراٹھواڑا کے دورے پر آئے راج ٹھاکرے نے آج بیڑ میں ایک پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت اور اس کی پالسیوں کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اب مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ای وی ایم مشین، ملک میں بیک وقت انتخاب منعقد کرنے کی خواہش اور ناکام نوٹ بندی و دیگر پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی پالسی بناتے وقت اس پر ہر طرح سے غور و خوض کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پرمودی حکومت عمل نہیں کرتی۔ نوٹ بندی کے سلسلے میں مودی پوری طرح ناکام ثابت ہوچکے ہیں اس لیے اب ہر فرد کو چاہئے کہ وہ مودی کو خط لکھ کر اپنےمحلے کےچوک پر آنے کی دعوت دیں۔

انتخابات ای وی ایم مشین کے ذریعے ہی لیے جانے کے بی جے پی کے اصرار پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔ سابقہ میں کئی امیدواروں کو صفر ووٹ ملے تھے۔ یہ کیسے ممکن ہے۔ اس لیے پرانے بیلٹ پیپر کے طریقے کے مطابق ہی الیکشن کرائے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Sep 2018, 11:10 AM
/* */