مودی نے کی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر اشوک ستون کی نقاب کشائی

پی ایم مودی نے اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔ یہ اشوکا ستون کانسے کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 9500 کلوگرام اور اونچائی ساڑھے چھ میٹر ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی صبح نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر نصب قومی نشان اشوک ستون کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم نے اشوک ستون کے قریب کی گئی پوجا ارچنا میں بھی شرکت کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی اشوکا ستون کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے۔

پی ایم مودی نے اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔ یہ اشوکا ستون کانسے کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 9500 کلوگرام اور اونچائی ساڑھے چھ میٹر ہے۔ اسے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے وسط میں نصب کیا گیا ہے۔ اشوک ستون کو اس کی جگہ پر روکنے کے لیے اسٹیل کا ایک منچ بنایا گیا ہے جس کا وزن 65 کلوگرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */