موربی کے صنعتکاروں پر دباؤ، 25ملازمین مودی کی ریلی میں بھیجیں

وزیر اعظم نریندر مودی کو بھُج اور کچھ کی انتخابی ریلیوں میں عوام کی جس بے رخی کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد بی جے پی ریلیوں میں لوگوں کی بھیڑ کو یقینی بنانے کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا کے ایک پیغام کے مطابق موربی میں ہونے والی انتخابی ریلی میں وہاں کے سیرامک کے کارخانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کارخانے آدھے دن کے لئے بند رکھیں اور ملازمین کو وزیر اعظم کی انتخابی ریلی میں شرکت کے لئے بھیجیں۔ ذرائع کے مطابق ہر کارخانے والے سے 25افراد بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس تعلق سے ایک سخت پیغام سیرامک انڈسٹری ایسو سیشن کے ارکان اور کارخانے کے مالکان کو بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد سے گلوبل انٹر پرنیورشپ سمٹ میں شرکت کرکے سیدھے موربی پہنچے اور لطف کی بات یہ ہے کہ حیدرآباد میں وہ صنعتوں کو فروغ کی بات کر تے ہیں اور افسوس موربی میں ان کے انتخابی جلسہ کی وجہ سے صنعتیں بند کی جا رہی ہیں ۔ اس سے ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم کے لئے انتخابات کے سامنے صنعت اور اس کا فروغ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ کیا یہ وزیر اعظم کے اس اعلان کی کھلی خلاف ورزی نہیں ہے جس میں وہ ’ میک ان انڈیا‘ کے پروگرام کو فروغ دینے کی خواہش کا بڑی شدت کے ساتھ اظہار کرتے ہیں۔

بی جے پی کی اس کوشش سے ایک بات تو صاف ہے کہ بی جے پی کو اس بات کا احساس ہے کہ عوام میں وزیر اعظم کی مقبولیت بہت تیزی کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔اگر زمینی صورتحال یہ ہے تو پھر بی جے پی کے لئے 2017کی انتخابی ڈگر بہت کٹھن ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔