’بمسٹیک‘ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے مودی بینکاک روانہ، تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے ہوگی دوطرفہ بات چیت

’بمسٹیک‘ کانفرنس میں تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، میانمار اور بھوٹان کے رہنما شرکت کریں گے۔ تھائی لینڈ کے دورہ کے بعد وزیر اعظم مودی سری لنکا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی بمسٹیک (BIMSTEC) چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے بینکاک روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران وہ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ مودی وزیر اعظم پیٹونگٹارن شیناواترا کی دعوت پر تھائی لینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج (4 اپریل) منعقد ہونے والے چھٹے بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔ ’بمسٹیک‘ کانفرنس میں تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، میانمار اور بھوٹان کے رہنما شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ وزیر اعظم مودی تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم مودی تھائی لینڈ کے بعد سری لنکا کے بھی سرکاری دورہ پر جائیں گے۔ اپنے تھائی لینڈ دورہ کے دوران مودی شیناواترا واٹ کا بھی دورہ کریں گے جو تھائی لینڈ کے ٹاپ-6 مندروں میں سے ایک ہے۔ یہ جگہ لیٹے ہوئے بدھ کے عظیم مجسمے کے لیے مشہور ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ’’اگلے تین دنوں میں تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورہ پر رہوں گا، جہاں ہندوستان اور ان ملکوں کے تعاون بڑھانے کے لیے پروگراموں میں حصہ لوں گا۔ آج بینکاک میں وزیر اعظم پیٹونگٹارن شیناواترا سے ملاقات کروں گا اور ہند-تھائی لینڈ دوستی پر بات چیت کروں گا۔ پھر بمسٹیک کانفرنس میں حصہ لوں گا اور تھائی لینڈ کے راجہ وجیرالونگ کورن سے ملاقات کروں گا۔‘‘

ایک دیگر پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا، ’’میرا سری لنکا دورہ 4 اپریل سے 6 اپریل کے درمیان ہوگا۔ یہ دورہ سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائکے کے بھارت دورہ کے بعد ہو رہا ہے۔ ہم ہند-سری لنکا کثیر الجہت تعلقات کا جائزہ لیں گے اور تعاون کے نئے طریقوں پر بات کریں گے۔ میں ان میٹنگوں کے لیے کافی پُرجوش ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔