مودی حکومت اميروں کی کٹھ پتلی: نوجوت سنگھ سدھو

سدھو نے کہا کہ مودی جی کالا دھن واپس لانے کی بات کرتے تھے، کالے دھن کی لہر میں وہ وزیر اعظم بن گئے اور غریبوں کو کالا دھن لاکر آج تک کیوں نہیں دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: کانگریس کے ا سٹار کمپینر اور پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کی کٹھ پتلی حکومت ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ عوام کا اعتماد ہوتا ہے مگر مودی حکومت کے تئیں عوام کا یقین مٹی کے برتن کی طرح ٹوٹ چکا ہے، تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا ہے۔ انهوں نے کہا کہ مودی جی کالا دھن واپس لانے کی بات کرتے تھے، کالے دھن کی لہر میں وہ وزیر اعظم بن گئے اور غریبوں کو کالا دھن لاکر آج تک کیوں نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 80 فیصد تجارت نقدی میں ہوتی ہے اور اس ملک میں 36 کروڑ لوگ کم کماتے ہیں تو کیا وہ چور ہیں۔ مودی حکومت نے کسان، خاتون خانہ، غریب اور چائے والے کی کمائی لے کر چوروں کو دے دیا اور انہیں بیرون ملک بھگا ديا۔ سدھو نے چھتیس گڑھ کی بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود وہ وسائل سے مالا مال اس ریاست کو آگے لے جانے میں ناكام رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Nov 2018, 6:09 PM