مودی حکومت نے چندرا بابو نائیڈو کے داووس دورہ پر چلائی قینچی

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ساتھ 14افراد کا وفد 8 دن کا داووس دورہ کرنے والا تھا جس کے لئے مرکز سے اجازت طلب کی گئی تھی، لیکن مرکزی حکومت نے انھیں صرف چار دن کے دورہ کی اجازت دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے داووس دورہ پر مرکزی حکومت نے قینچی چلا دی ہے۔ دراصل مرکز نے 8 دن کے دورہ کو محدود کرتے ہوئے صرف چار دن کردیاہے۔ وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ 14افراد کا وفد داووس جانے والا تھا جس کے لئے مرکز سے اجازت طلب کی گئی، تاہم مرکز نے صرف چار دن کے دورہ کی اجازت دی۔

دراصل سوئٹزرلینڈ کے داووس میں عالمی معاشی فورم کا پروگرام منعقد ہونے والا ہے جس میں چندرابابونائیڈو شرکت کے لئے 20جنوری کو روانہ ہوں گے ۔وہ وہاں پر مختلف ممالک کے سرکردہ تاجروں،صنعت کاروں، سرکاری نمائندوں کے ساتھ تجارتی اور مختلف امور پرباہمی تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے وہ یہ دورہ ہر سال کرتے ہیں۔ان کے ساتھ وزرا، عہدیداروں کا ایک بڑاوفد بھی ہوتا ہے ۔اس مرتبہ بھی 20 تا 26 جنوری داوس میں ہونے والے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وہ جانے کے خواہشمند تھے ۔ان کے ساتھ ریاستی وزرا وائی رام کرشنوڈو،لوکیش سمیت 14دیگر عہدیدار وں کا وفد بھی داوس جاناچاہتا تھا تاہم اس دورہ کے سلسلہ میں وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی گئی تاہم وزارت خارجہ نے اس دورہ کو چار دن کردیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔