مودی حکومت نے کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کا نام بدلا، نیا نام ’شیاما پرساد مکھرجی ٹرسٹ‘
کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے گزشتہ دنوں میٹنگ میں شیاما پرساد مکھری کی کثیر جہتی اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کا نام بدل کر اسے شیاما پرساد مکھرجی ٹرسٹ کردیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی بدھ کے روز نئی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلے میں قرارداد منظور کی گئی۔
واضح رہے کہ کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے گزشتہ 25 فروری کی اپنی میٹنگ میں قانون داں، ماہر تعلیم، مفکر اور عوامی لیڈر شیاما پرساد مکھری کی کثیر جہتی اہلیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس سے قبل 12 فروری کو کولکاتا بندرگاہ کی 150 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کولکاتا بندرگاہ کا نام شیاما پرساد مکھرجی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔