مودی حکومت جن کے پاس نوکری ہے، ان سے بھی چھیننے میں لگی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کسی بھی طرح کے دوستوں سے پاک کاروبار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی بلکہ جن کے پاس نوکری ہے اسے بھی چھیننے میں لگی ہے

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگست کے مہینے میں لاکھوں لوگوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالہ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت روزگار کے لیے ہانی کارک (نقصان دہ) ہے۔ وہ کسی بھی قسم کے دوستوں سے پاک کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی، بلکہ جن لوگوں کے پاس نوکری ہے اسے بھی چھیننے میں لگی ہے۔ ہم وطنوں سے خود انحصاری کا ڈرامہ متوقع ہے۔ عوامی مفاد میں جاری کیا گیا۔


خیال رہے کہ سی ایم آئی ای کے مطابق اگست کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 8.32 فیصد ہو گئی، جبکہ جولائی میں یہ شرح 6.95 فیصد تھی۔ سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 1.5 فیصد بڑھ کر 9.78 فیصد ہو گئی۔ جولائی میں ملک میں شہری بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد رہی۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح اگست میں 1.3 فیصد بڑھ کر 7.64 فیصد ہوگئی۔ جولائی میں یہ شرح 6.34 فیصد تھی۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق ملازمین کی تعداد جولائی میں 39.93 کروڑ سے کم ہو کر اگست میں 39.77 کروڑ رہ گئی۔ اس دوران دیہی علاقوں میں تقریباً 13 لاکھ نوکریاں چلی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Sep 2021, 12:11 PM