ٹیکہ کاری بجٹ کا محض 13 فیصد خرچ، کیا کر رہی ہے مودی سرکار، کانگریس کا سوال

کوآپریٹو فیڈرلزم' کا نعرہ لگانے والی نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت ٹیکہ کاری کا بوجھ ریاستوں پر ڈال رہی ہے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس نے آج ٹیکہ کاری کے لئے بجٹ میں کئے گئے 35،000 کروڑ روپیہ کے التزام میں سے صرف 13 فیصد خرچ کرنے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بتانا چاہئے کہ کورونا کے زبردست بحران سے نمٹنے کےلئے بجٹ کی رقم کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔

اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے ٹویٹر پر بتایا ، " ٹیکہ کاری کے لئے بجٹ میں اعلان کردہ 35000 کروڑ میں سے صرف 13 فیصد رقم خرچ۔ 'کوآپریٹو فیڈرلزم' کا نعرہ لگانے والی حکومت ٹیکہ کاری کا بوجھ ریاستوں پر ڈال رہی ہے ۔ مودی حکومت کے من مانی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ، ملک گہرے بحران میں پہنچ گیا ہے۔


اس سے قبل پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جس طرح سے سپریم کورٹ نے حکومت سے ویکسینیشن کے حوالے سے سوال کیا ہے ، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کی پالیسی بے بنیاد ، بے میل اور بیکار ہے۔

ٹیکہ کاری کو لے کر حکومت کی چارو طرف سے تنقید ہورہی ہے۔نوجوانوں کے لئے ٹیکہ کاری کے اعلان کے با وجود ریاستوں کے پاس مطلوبہ ٹیکے نہیں ہیں جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری کے کئی مراکز کو بند کرناپڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔