مودی حکومت نے ہوائی سفر کرنے والوں کو بھی دیا جھٹکا، کرایہ بڑھانے کا اعلان

12 اگست 2021 کے ایک حکم میں وزارت نے 40 منٹ کی مدت تک کی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد کو 2600 روپے سے بڑھا کر 2900 روپے کر دیا ہے، یعنی اس میں 11.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی نے ہوائی سفر کرنے والوں کو جھٹکا دیتے ہوئے ہوائی کرایہ کی نچلی اور اوپری حد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ 9.83 فیصد سے 12.82 فیصد تک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کووڈ-19 کی وجہ سے لگے دو مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد 5 مئی 2020 کو طیارہ خدمات کے بحال ہونے کے ساتھ حکومت نے پرواز مدت کی بنیاد پر ہوائی کرایہ پر نچلی اور اوپری حدیں طے کی تھیں۔ کووڈ-19 سے متعلق سفری پابندیوں کے سبب معاشی طور سے جدوجہد کر رہی ائیرلائنوں کی مدد کے لیے نچلی حد طے کی گئی تھی، اور اوپری حد اس لیے لگائی گئی تھی تاکہ سیٹوں کی طلب زیادہ ہونے پر مسافروں سے زیادہ ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔

بہر حال، 12 اگست 2021 کے ایک حکم میں وزارت نے 40 منٹ کی مدت کی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد کو 2600 روپے سے بڑھا کر 2900 روپے کر دیا ہے، یعنی اس میں 11.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں 40 منٹ کی مدت کی پروازوں کے لیے اوپری حد کو 12.82 فیصد بڑھا کر 8800 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 60-40 منٹ کی مدت والی پروازوں کے لیے نچلی حد اب 3300 روپے کی جگہ 3700 روپے ہوگی۔ جمعرات کو ان پروزوں کے کرایہ کی اوپری حد 12.24 فیصد بڑھا کر 11000 روپے کر دی گئی۔


اسی طرح 90-60 منٹ کی مدت والی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد 4500 روپے ہوگی، یعنی اس میں 12.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ان پروازوں کے کرایہ کی اوپری حد 12.82 فیصد بڑھا کر 132.. روپے کر دی گئی۔ وزارت کے حکم کے مطابق اب 120-90، 150-120، 180-150 اور 210-180 منٹ کی مدت کی گھریلو پروازوں کے کرایہ کے لیے بالترتیب 5300 روپے، 6700 روپے، 8300 روپے اور 9800 روپے کی نچلی حد ہوگی۔ نئے حکم کے مطابق 150-120 منٹ کی مدت کی پروازوں کے کرایہ کی نچلی حد 9.83 فیصد بڑھا کر 6700 روپے کر دی گئی ہے۔ وزارت کے حکم کے مطابق اب 120-90، 150-120، 180-150 اور 210-180 منٹ کی مدت کی گھریلو پروازوں کے کرایہ کی اوپری حد میں بالترتیب 12.3 فیصد، 12.42 فیصد، 12.74 فیصد اور 12.39 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک میں کووڈ-19 کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */