مودی نے اٹلی کے وزیر اعظم سے افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی

مودی نے جمعہ کو دراجی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان میں حالیہ واقعات اور علاقہ اور دنیا پر اس کے اثرات پر بات چیت کی

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراجی سے افغانستا میں حالیہ واقعات اور علاقہ اور دنیا پر اس کے اثرات پر بات چیت کی ہے۔ مودی نے جمعہ کو دراجی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان میں حالیہ واقعات اور علاقہ اور دنیا پر اس کے اثرات پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے کل کابل میں واقع انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی اور پھنسے ہوئے لوگوں کی محفوظ وطن واپس یقینی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں حالیہ واقعات سے پیداشدہ انسانی بحران اور طویل مدتی سیکورٹی فکرمندیوں کو دور کرنے کے لئے جی 20 ممالک سمیت بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔


انہوں نے موسمیاتی تبدیلی جیسے جی 20 ایجنڈے کے دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سی او پی۔ 26 جیسے آئندہ کثیر رخی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے دو طرفہ اور عالمی امور، خاص طورپر افغانستان کی صورتحال پر رابطہ میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔