مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے
پی ایم مودی نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’نیو یارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’نیو یارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: قومی دن کی فوجی پریڈ میں خواتین کی پہلی بار شرکت
انہوں نے جمعہ کے روز یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی دوطرفہ ملاقات کی اور پھر بعد دوپہر امریکی صدر اور جاپان اور اسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈو پیسفک خطے پر قائم کواڈ رینگولر فریم ورک (کواڈ) کی پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔
پی ایم مودی نے کواڈ میٹنگ میں کئی اہم مسائل ابھارے جن میں دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پرستی سے مقابلہ، موسمیاتی تبدیلی، جدید ٹیکنالوجی، کووڈ وبا سے مقابلہ، انڈو پیسفک خطے میں سیکورٹی وغیرہ کے اہم مسائل شامل ہیں۔ وزیراعظم نے یکساں بین الاقوامی سفری پروٹوکول بنانے کی تجویز دی، جس میں کووڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی ریکوگنائزیشن شامل ہے۔ اس تجویز کی کواڈ کے دیگر ارکان نے بھی تعریف کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔