دہلی والوں سے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی مودی اور شاہ کی اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے پلی بار ووٹ دینے جا رہے نوجوان ساتھیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا، "پہلے متدان پھر جلپان"۔

دہلی میں آج (5 فروری) اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صبح 7 بجے سے ہی دہلی کے سبھی پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سے ایک خاص اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے، "دہلی اسمبلی انتخاب میں آج سبھی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں کے رائے دہندگان سے میری اپیل ہے کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اپنا قیمتی ووٹ ضرور ڈالے۔ اس موقع پر پہلی بار ووٹ دینے جا رہے سبھی نوجوان ساتھیوں کو میری نیک خواہشات۔ یاد رکھنا ہے- پہلے 'متدان (ووٹنگ) پھر جلپان (کھانا)'
وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، "دہلی اسمبلی انتخاب میں ووٹنگ کے لیے جا رہے بھائی بہنوں سے اپیل ہے کہ ایسی حکومت بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جن کے پاس عوامی فلاح کا مضبوط ٹریک ریکارڈ ہو اور دہلی کی ترقی کا واضح ویژن بھی ہو"۔ آپ کا ایک ووٹ دہلی کو دنیا کی سب سے ترقی یافتہ راجدھانی بنا سکتا ہے۔ 'پہلے متدان کریں پھر جلپان کریں'۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "دہلی کے سبھی لوگوں سے میری گزارش ہے کہ آپ کثیر تعداد میں ووٹ کرنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں اور دہلی میں نئی حکومت لانے میں اپنا بیش قیمتی تعاون دیں۔" واضح ہو کہ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر آج ہو رہی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔