جھارکھنڈ: بچہ چوری کی افواہ کے بعد پتھراؤ، 18 پولس اہلکار زخمی

جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں مفصل تھانہ علاقہ کے رانی ڈیہہ میں بچہ چوری کی افواہ سے مشتعل بھیڑ کے پتھراﺅ میں سب ڈویژنل پولس افسر ( ایس ڈی پی او ) اور سرکل افسر سمیت قریب اٹھارہ پولس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گوڈا : جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں مفصل تھانہ علاقہ کے رانی ڈیہہ میں بچہ چوری کی افواہ سے مشتعل بھیڑ کے پتھراﺅ میں سب ڈویژنل پولس افسر ( ایس ڈی پی او ) اور سرکل افسر سمیت قریب اٹھارہ پولس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولس سپرنٹنڈنٹ شیلندر پرساد ورنوال نے آج یہاں بتایاکہ لگ بھگ 5000 لوگوں کی بھیڑ راڈیہہ میں بچہ چوری کی افواہ میں پنچایت بھون کوگھیرے ہوئے تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایت کے مکھیا نے بیچ۔ بچاﺅ کرتے ہوئے کسی طرح نوجوان کو عمارت کے اندر چھپا دیا۔

وہیں بھیڑ نوجوان ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ پولس کے لاکھ سمجھانے کے بعدبھی وہ لوگ نہیں مانے ۔ بعدمیں بھیڑکومنتشرکرنے کیلئے پولس کو فائرنگ کرنی پڑی ۔

ورنوال نے بتایاکہ اس کی مخالفت میں بھیڑ میںشامل لوگوں نے پولس اور انتظامیہ کے افسران پر پتھراﺅ کر دیا۔ انہوں نے بتایاکہ پتھراﺅ میں صدر ایس ڈی پی او اے کے سنگھ، سرکل افسر پردیپ شکلا ، پولس انسپکٹر کملیش پانڈے ، تھانہ انچارج بلرام راوت سمیت اٹھارہ پولس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ پتھراﺅ میں پولس کی لگ بھگ آٹھ گاڑیوںکو نقصان ہواہے ۔ انہوںنے بتایاکہ زخمی پولس اور انتظامیہ کے افسران کو صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔

ورنوال نے بتایاکہ بچہ چوری کے الزام میں بھیڑ کے ہتھے چڑھے زخمی نوجوان کا بھی پولس تحویل میں علاج ہورہا ہے جسے بھیڑ مارنے پر تلی ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ واقعہ میں پولس کی جانب سے پانچ راﺅنڈ فائرنگ کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ قصور واروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔