بنگال:گائے چوری کے شک میں دو لوگوں کا قتل

موب لنچنگ کے خلاف مظاہرے کی ایک تصویر/Getty Images
موب لنچنگ کے خلاف مظاہرے کی ایک تصویر/Getty Images
user

قومی آوازبیورو

جلپائی گڈی : ملک میں موب لنچنگ یعنی بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کر دینے کے واقعات میں کسی صورت کمی نہیں آرہی ہے۔ آج مغربی بنگال سے ایک ایسا ہی واقعہ پھر سامنے آیا ہے۔ بی بی سی ہندی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گڈی میں اتوار کی صبح گائے چوری کے الزام میں دو افرات کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیاہے۔ ان میں سے ایک شخص آسام کا اور دوسرا مغربی بنگال کے کوچ بہار کا رہائشی تھا۔ رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس نے قتل کی تصدیق کی ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ دونوں مہلوکین وین میں جار رہے تھے جب انہیں روک لیا گیا اور دونوں کو اغوا کر لیا گیا۔ بھیڑ نے دونوں 19 سالہ نوجوانوں پر گائے چوری کا الزام لگایا اور ان کی بے تہاشا پٹائی کی۔گاؤں والوں نے ان کی وین کے ساتھ بھی توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے مہلوکین کو گایوں کو اپنے قبصے میں لے لیا ہے۔ جلپائی گڈی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیتابھ مائتی نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ مائتی نے بتایا، ’’دونوں مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے دھوپ گڈی قصبہ سے تقریباً 15 کلومیٹر دور بڑ ہریا گاؤں میں صبح تقریباً 3 بجے پش آیا۔مہلوکین میں سے ایک کا نام حفیظ الشیخ تھا جو آسام کا رہنے والا تھا اور دوسرنے کا نام انور حسین تھا جو کہ کوچ بہار کا رہائشی تھا۔‘‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بات کی تصویق نہیں ہو پائی ہے کہ ان دونوں نے مویشی بازار سے گایوں کو خریدا تھا یا نہیں۔ ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2017, 7:10 PM