ایم ایل اے اُتم جانکر ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، 'لانگ مارچ' کی بھی تیاری

این سی پی (شرد پوار) کے رہنما اُتم جانکر کا الزام ہے کہ ای وی ایم مشین میں بیلٹ پیپر کنٹرول اور وی وی پیٹ مشین کو جوڑ کر گڑبڑی کی جا رہی ہے۔ وہ مارکڈ واڑی سے شیواجی پارک تک 'لانگ' مارچ کرنے والے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے ایم ایل اے اُتم جانکر جلد ہی ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے خؒلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے والے ہیں۔ وہ ای وی ایم کے خلاف اپنے گاؤں میں مارکڈواڑی سے ممبئی کے شیواجی پارک تک لانگ مارچ کی شروعات بھی کریں گے۔

واضح ہو کہ اُتم جانکر نے 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں شولا پور کے مالشیرس علاقے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد گروپ) کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن جیت کے باوجود وہ انتخابی نتائج آنے کے بعد سے ہی ای وی ایم کے خلاف تحریک کر رہے ہیں۔

ایک بار اُتم جانکر نے اپنے گاؤں مارکڈ واڑی کی پنچایت کے ذریعہ بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانے کی تجویز بھی منظور کروا لی تھی لیکن انتظامیہ نے یہ انتخاب نہیں ہونے دیا۔ اب جانکر ای وی ایم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ای وی ایم مشین میں بیلٹ پیپر کنٹرول اور وی وی پیٹ مشین کو جوڑ کر گڑبڑی کی جا رہی ہے۔


اُتم جانکر 19 فروری سے اپنے گاؤں مارکڈ واڑی سے ای وی ایم کے خلاف ایک لانگ مارچ نکالنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ اس لانگ مارچ میں وہ روزانہ 15 کلومیٹر چل کر 21ویں دن ممبئی کے شیواجی پارک پہنچیں گے۔ مارچ کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے بھی حصہ لیں گے۔

شیواجی پارک میں لانگ مارچ کے اختتام کے دن ہونے والے اجلاس میں این سی پی صدر شرد پوار، کانگریس رہنما راہل گاندھی اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے کے بھی شامل رہنے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔