حیدرآباد کو خوابوں کا شہر بنانا چاہتی ہیں کویتا، ویڈیو پیغام کیا جاری

کویتا نے ویڈیو میں کہا کہ شہریان حیدرآباد نے چاہا ہے کہ یہاں ٹی آر ایس برسراقتدار رہے اور انہیں یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران ٹی آر ایس نے کسی بھی حیدرآبادی کو مایوس نہیں کیا ہے

تصویر ویڈیو گریب @RaoKavitha
تصویر ویڈیو گریب @RaoKavitha
user

یو این آئی

حیدر آباد: ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کی کویتا نے کہا ہے کہ کسی بھی شہر کی طاقت، لوگوں پرمنحصر ہوتی ہے اور حیدرآباد کی طاقت حیدرآبادیوں پر منحصر ہے۔ کویتا نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے لئے ایک مرتبہ پھر حمایت جاری رکھنے کی خواہش کی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ان کی پارٹی حیدرآباد کو خوابوں کا شہر بنانے کی سمت مارچ کر رہی ہے۔ کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی دختر بھی ہیں نے آج بھی ایک ویڈیو گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کے سلسلہ میں جاری کیا۔

کویتا، جو سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم رہتی ہیں، نے اپنے اس ویڈیو میں تمام شہریان حیدرآباد سے سنجیدہ اپیل کی ہے کہ شہری، سیاسی افسانوں میں نہ بہکیں بلکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں یہ سونچیں کہ آج کون سب سے زیادہ ذمہ دار پارٹی ہے۔ انہوں نے تمام حیدرآبادیوں پر زور دیا کہ وہ ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے پہلے واضح طور پر ذمہ داری کے ساتھ سونچیں۔


کویتا نے ویڈیو میں کہا کہ 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد شہریان حیدرآباد نے یہ چاہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹی آرایس برسراقتدار رہے اور انہیں یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران ٹی آرایس نے کسی بھی حیدرآبادی کو مایوس نہیں کیا ہے۔ چاہے وہ 24 گھنٹے مناسب بجلی کی سپلائی ہو، پانی کی سپلائی ہو، بہترین روڈ نیٹورک، فلائی اوورس، پارکس کیوں نہ ہوں۔ پارٹی نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہنے پائے۔ شہر کو عالمی درجہ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کو یقینی بنانے کے لئے بھی مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان 6 برسوں کے دوران ہر چیز حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآبادی عوام کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔ اسی لئے ٹی آرایس حکومت نے شہر کی ترقی کے اقدامات کیے ہیں۔ ٹی آر ایس کی حمایت جاری رکھنے پر ترقی جاری رہے گی۔ حیدرآباد کو عالمی نقشہ پر لانے کا کام ٹی آرایس نے کر دکھایا ہے۔ وزیراعلی کی کوششوں سے عالمی ایجنسیوں نے حیدرآباد کو رہنے کے قابل بہترین شہر قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔