مشن دِویاستر: ’اگنی-5‘ میزائل کا ہوا کامیاب تجربہ، پی ایم مودی نے ڈی آر ڈی او کو دی مبارکباد

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایم آئی آر وی تکنیک کے ساتھ سودیشی طریقے سے تیار اگنی-5 میزائل کا پہلا پرواز تجربہ، مشن دِویاستر کے لیے ہمارے ڈی آر ڈی او سائنسدانوں پر فخر ہے۔‘‘

ڈی آر ڈی او، تصویر آئی اے این ایس
ڈی آر ڈی او، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈی آر ڈی او کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب اس نے ’اگنی-5‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابی کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگیٹیبل ری-اینٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) تکنیک کے ساتھ سودیشی طریقے سے تیار اگنی-5 میزائل کا پہلا پرواز تجربہ، مشن دِویاستر کے لیے ہمارے ڈی آر ڈی او سائنسدانوں پر فخر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اگنی-5 میزائل کا وزن 50 ہزار کلوگرام ہے۔ یہ 17.5 میٹر طویل ہے اور اس کا قطر 2 میٹر یعنی 6.7 فیٹ ہے۔ اس کے اوپر 1500 کلوگرام وزن کا نیوکلیائی اسلحہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس میزائل میں تین اسٹیج کے راکیٹ بوسٹر ہیں جو سالڈ فیوئل سے پرواز بھرتے ہیں۔ اس کی رفتار آواز کی اسپیڈ سے 24 گنا زیادہ ہے۔ یعنی ایک سیکنڈ میں یہ 8.16 کلومیٹر کی دوری طے کرتی ہے۔


اگنی-5 میزائل کی ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ 29401 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دشمن پر حملہ کرتی ہے۔ اس میں رِنگ لیزر گائیروسکوپ انرشیل نیویگیشن سسٹم، جی پی ایس، ناوِک سیٹلائٹ گائیڈنس سسٹم لگا ہوا ہے۔ اگنی-5 میزائل ہدف پر چابکدستی کے ساتھ حملہ کرتا ہے۔ اگر ہدف اپنی جگہ سے ہٹ کر 10 سے 80 میٹر تک بھی جاتا ہے تو اس کا بچنا مشکل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔