بنگلہ دیش جنگ کے ہیرو میر عباس علی خان کا ممبئی میں انتقال

میرعباس علی خان نے پاکستان کے خلاف 1971ء کی بنگلہ دیش جنگ میں حصہ لیا تھا۔ اس جنگ کے دوران شاندار کارنامہ پر انہیں بہادری کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا

میرعباس علی خان، تصویر یو این آئی
میرعباس علی خان، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی بحریہ کے سابق آفیسر میرعباس علی خان ولد محمد عبدالحمید خان مرحوم کا بعمر 73 برس ممبئی میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 1971ء کی بنگلہ دیش جنگ میں حصہ لیا تھا۔ اس جنگ کے دوران شاندار کارنامہ پر انہیں بہادری کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

ہندوستانی بحریہ نے 1971ء کی جنگ میں کراچی بندرگاہ پر حملہ کی تیاری کی تھی کہ عین اسی وقت جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ میر عباس علی نے اس تکنیکی خرابی کو دور کیا جس کے بعد کراچی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور پاکستان کے بعض جہازوں کو تباہ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جنگ کا یہ فیصلہ کن لمحہ تھا۔


میرعباس علی خان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر قبرستان سیکٹر IV، نیرول نیو ممبئی میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ مرحوم کا تعلق حیدرآباد کے ریڈ ہلز سے ہے، تاہم وہ 1985 میں ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔