وزارت داخلہ نے کی ریاستوں سے ضروری اشیاء قانون نافذ کرنے کی ہدایت

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن طریقے کیے جانے چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں جاری مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اشیاء قانون نافذ کرنے کو کہا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن طریقے کیے جانے چاہیے۔ ان اقدامات کے تحت اسٹاک حد طے کرنے، قیمتوں کا تعین، پیداوار میں اضافہ اور ڈیلروں اور دیگر کھاتوں کی جانچ وغیرہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں کی کمی کی وجہ سے مختلف اشیاء کی پیداوار میں کمی کی رپورٹ آرہی ہیں۔ ایسی حالت میں جمع خوری، کالابازاری، منافع خوری وغیرہ کا خدشہ ہے جس سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب شرح کی دکانوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوراً قدم اٹھائیں۔


اس سے پہلے وزارت نے آفات کے انتظام کے قانون کے تحت جاری حکم میں خوردنی مصنوعات، دواؤں اور طبی آلات کے ری پروڈکشن اور پروڈکشن کی اجازت دی تھی۔ صارفین امور، خوردنی اشیاء اور عوامی تقسیم کی وزارت نے بھی ریاستوں کو ان اشیا کے آرڈر دینے سے متعلق التزاموں میں 30 جون تک رعایت دی ہے۔ ضروری اشیاء کے قانون کے تحت جرائم سرگرمیوں میں شامل ہونے پر سات سال تک کی سزا کا التزام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */