کاس گنج فساد بڑی بات نہیں!، یوگی کے وزیر کا بیان

اتر پردیش حکومت میں وزیر ستیہ دیو پچوری نے کاس گنج فساد کو لے کر غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ کاس گنج میں ہوا تشدد ایک معمولی واقعہ ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے کاس گنج میں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر پیش آئے تشدد کے واقعہ پر یوگی حکومت کے وزیر ستیہ دیو پچوری نے غیر حساس بیان دیا ہے۔ پچوری نے کہا کہ کاس گنج میں ہوا فساد ایک معمولی واقعہ ہے، کوئی بڑی بات نہیں اور ایسے واقعات پیش آتے ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےفساد کو لے کر انتظامیہ کو صلاح بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ایسے واقعات کہیں نہ ہوں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ جب یوگی حکومت کے وزراء کا کاس گنج کے واقعہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بھی یوپی حکومت کے وزیر سوریہ پرتاپ شاہی نے بھی ایسا ہی بیان دیا تھا۔ انہوں نے کاس گنج فساد پر کہا تھا ’’یہ ایک معمولی واقعہ ہے جس میں دو لوگوں کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس واقعہ کو کشمیر سے موازنہ کر کے ماحول خراب نہ کیا جائے۔

قبل ازیں کاس گنج فساد پر مرکزی وزیرداخلہ نے یوگی حکومت کو طلب کیا تھا اور فساد پریوگی حکومت سے رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یوگی حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ گاس گنج میں فساد کیسے پھیلا اور وقت رہتے اسے قابو کیوں نہیں کیا گیا۔

یوگی حکومت نے کاس گنج فساد پراپنی رپورٹ وزارت داخلہ کوسونپ دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Feb 2018, 1:04 PM