جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود حاجی حسین انصاری کا انتقال

73 سالہ حسین انصاری پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے اور اس کے بعد ان میں کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے رانچی کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود حاجی حسین انصاری کا انتقال
جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود حاجی حسین انصاری کا انتقال
user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود حاجی حسین انصاری کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہفتہ کے روز دوپہر کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ 73 سالہ حسین انصاری پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے اور اس کے بعد ان میں کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے رانچی کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

حاجی حسین انصاری کا شمار جھارکھنڈ کے قدآور سیاسی لیڈران میں کیا جاتا تھا اور مدھوپور حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی تھی۔ حسین انصاری کو شیبو سورین اور ہیمنت سورین کے کافی قریبی مانا جاتا تھا۔ اس خبر سے جھارکھنڈ بھر میں سوگ کی لہر ہے۔

حاجی حسین انصاری کے انتقال پر جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سورین نے کہا کہ ’’حاجی حسین انصاری صاحب کے انتقال سے انتہائی رنجیدہ ہوں۔ حاجی صاحب نے جھارکھنڈ تحریک میں صف اول میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ وہ سادہ طبیعت اور مضبوط اعتماد والے عوامی رہنما تھے۔ خدا حاجی صاحب کی کی روح کو سکون عطا کرے اور اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت دے۔‘‘


کانگریس سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے حاجی حسین انصاری نے بعد میں جے ایم ایم کا دامن تھام لیا تھا۔ دیوگھر ضلع کے مدھو پور سے تعلق رکھنے والے حاجی حسین انصاری نے سال 1995، 2000، 2010 اور 2019 میں مادھو پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔