بٹہ مالو سری نگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل کی موت

اتوار شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس کانسٹیبل پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور پھر اس کی موت ہوگئی۔

سری نگر کی فائل تصویر یو این آئی
سری نگر کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں وکشمیر کے گرمائی دار لخلافہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اُس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ’اتوار شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس کانسٹیبل پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ اسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے مذکورہ اہلکار کو مردہ قرار دیا۔ اس پولیس کانسٹیبل کی شناخت شناخت توصیف احمد کے بطور ہوئی ہے۔


پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔

ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنور جیت سنگھ نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ’توصیف نامی اہلکار کو نازک حالت میں اسپتال لایا گیا اگر چہ اُس سے بچانے کی بھر پور کوشش کی گئی تاہم دس منٹوں کے ا ندر ہی وہ دم توڑ بیٹھا‘۔ذرائع کے مطابق مہلوک پولیس کانسٹیبل پی سی آر سری نگر میں تعینات تھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔