پنجاب کے شہر موگا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ جان بحق

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ-21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہو گئی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

موگا: انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ-21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہو گئی۔

یہ طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اس نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہلواڑہ ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پروازبھری تھی لیکن موگا کے واگھاپورانا سب ڈویژن کے تحت لانگیانا گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے طیارہ نیچے گرنے سے پہلے چھلانگ لگائی ، لیکن نیچے پہنچنے پر وہ شدید زخمی ہوگیا اور دم توڑ دیا۔


اس سے قبل یہ طیارہ سورت گڑھ سے ہلواڑہ پہنچا تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایئرفورس ، فوج اور ضلع انتظامیہ و پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آئی اے ایف نے تحقیقات (کورٹ آف انکوائری) کا حکم دیا ہے۔

مگ ۔ 21 بائیسن طیارہ مگ 21 کی بھی اعلی فورم ہے جو ابھی بھی آئی اے ایف میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاہم اس کی پرانی شکل مگ ۔21 کے زیادہ تر طیارے خدمات سے باہر کئے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔